جمہوریت کی طاقت تعداد میں نہیں بلکہ احساس کی گہرائی میں ہے :صدر جمہوریہ

تاثیر 25 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 25 جنوری: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے 16 ویں رائے دہندگان کے قومی دن (این وی ڈی-2026) پر ملک بھر کے ووٹروں کو اپنی مبارکباد پیش کی، اور خاص طور پر نوجوان اور خواتین ووٹروں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ووٹرز کی تعداد 95کروڑ سے زیادہ ہے۔ ہماری جمہوریت کی مضبوطی صرف تعداد کی وسعت میں ہی نہیں بلکہ جمہوری جذبے کی گہرائی میں بھی ہے۔
صدر دروپدی مرمو نے اتوار کو یہاں زوراور اسٹیڈیم مانک شاہ سنٹر میں منعقدہ این وی ڈی-2026 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انمول حق تمام نوجوان ووٹروں کو جنہوں نے ووٹر شناختی کارڈ حاصل کیے ہیں انہیں دنیا کی سب سے بڑی اور متحرک جمہوریت میں فعال طور پر حصہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ تقریب کا تھیم “میرا بھارت، میرا ووٹ” تھا اور ٹیگ لائن تھی “ہندوستانی جمہوریت کے مرکز میں شہری”۔