ریاست میں منظم جرائم کے لیے کوئی جگہ نہیں، مدھیہ پردیش کو داخلی سلامتی کا نمونہ بنانا ہے: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو

تاثیر 16 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

وزیر اعلیٰ نے کیا انڈین پولیس سروس کی سالانہ کانفرنس کا آغاز

بھوپال، 16 جنوری :وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں منظم جرائم کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور حکومت کا ہدف ریاست کو داخلی سلامتی کا مثالی ریاست بنائے رکھنا ہے۔ ریاست میں جلد ہی پروموشن سے جڑی منظوریوں کی جانکاری دی جائے گی۔ ساتھ ہی پولیس محکمے کو اور مضبوط کرنے کے لیے کافی بھرتیاں بھی کی جائیں گی۔ نظم و نسق کو مضبوط بنائے رکھنے میں پولیس کا کردار بیحد اہم ہے اور حکومت ہر سطح پر تعاون کے لیے پرعزم ہے۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو جمعہ کو دارالحکومت بھوپال واقع کشابھاو ٹھاکرے انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقدہ انڈین پولیس سروس کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ نے شمع روشن کر کے کانفرنس کا ا?غاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سروس میں کئی طرح کے چیلنجز ہوتے ہیں، لیکن اس کے باوجود پولیس اہلکار پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔ انہوں نے سبھی پولیس افسران اور جوانوں کو مبارکباد کا مستحق بتایا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سال 2025 مدھیہ پردیش حکومت کے لیے کامیابیوں سے بھرا رہا ہے اور حکومت و پولیس نئے تجربات کے ساتھ ا?گے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک مخالف طاقتوں کے خلاف مدھیہ پردیش پولیس لگاتار موثر کارروائی کر رہی ہے اور ریاست میں منظم جرائم کو کسی بھی صورت میں پنپنے نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے پولیس کے کردار کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور نظم و نسق کی مضبوطی میں پولیس ہر قدم پر حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے نشہ مخالف مہموں میں ریاستی پولیس کی لگاتار مل رہی کامیابی کو بھی سراہا۔