کشمیری پنڈتوں کی وادی میں واپسی پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں ہے:فاروق عبداللہ

تاثیر 19 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 19 جنوری :کشمیری پنڈت برادری کی جانب سے کشمیر سینقل مکانی کے دن کے موقع پر احتجاج کے دوران جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کا بیان سامنے آیا ہے۔ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ کشمیری پنڈتوں کی وادی واپسی پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں اور آج بھی پنڈت برادری کے متعدد افراد وادی میں پْرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ وادی آنے سے کشمیری پنڈتوں کو کوئی نہیں روک رہا، وہ یہاں آ سکتے ہیں اور اطمینان کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ جب دیگر افراد نے وادی چھوڑی، اس وقت بھی کئی کشمیری پنڈت وہیں مقیم رہے۔