تاثیر 21 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بکسر، 21 جنوری :بکسر-چوسا-موہنیا قومی شاہراہ۔319 اے پر روہنی بھن گاوں کے قریب بدھ کے روز دوپہر ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں تین نوجوان جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔
معلومات کیایک بائک پر کیمور ضلع کے کڑھنی تھانہ علاقہ کے چڑیس گاؤں کے دو نوجوان سوار تھے۔ جب کہ دوسری بائک بکسر مفصل تھانہ علاقے کے بنار پور گاؤں کے تین نوجوانوں کو لے جا رہی تھی۔ دونوں بائک مبینہ طور پر تیز رفتاری سے سفر کر رہے تھے اور نوجوانوں میں سے کسی نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا۔ یہ تصادم ٹی وی ایس اپاچی اور رائڈر بائک کے درمیان ہوئی۔

