تاثیر 28 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 28 جنوری : وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی اعلی رہنماوں نے عظیم مجاہد آزادی لالہ لاجپت رائے کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بے مثال قربانی اور قوم کی خدمت کو سلام پیش کیا ہے۔
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے سمودھان سدن کے سنٹرل ہال میں لالہ لاجپت رائے کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوراج کو اپنی زندگی کا مقصد سمجھ کر لالہ لاجپت رائے نے نوجوانوں میں آزادی کا جذبہ بیدار کیا، جس نے نوآبادیاتی حکمرانی کی بنیادوں کو ہلا دیں۔ ان کی ہمت، قربانی اور حب الوطنی ہمارے قومی کردار کی بنیاد ہے۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ لالہ لاجپت رائے کی قربانی نے تحریک آزادی کو ایک دھاگے میں باندھا اور اسے ایک عظیم شعلے میں بدل دیا۔ وہ بھگت سنگھ جیسے بہت سے انقلابیوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بنے۔

