آنجہانی سابق اراکین اور بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد پارلیمنٹ کے دونوں ایوان ملتوی

تاثیر 28 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 28 جنوری : صدرجمہوریہ کے خطاب کے اختتام کے بعد، بدھ کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کوآنجہانی سابق ممبران پارلیمنٹ اور بنگلہ دیش کے سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دن بھر کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ لوک سبھا میں سابق ممبر اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ دونوں ایوانوں میں صدر جمہوریہ کے خطاب کی کاپی رکھنے کے بعد تعزیتی پیغام پڑھا گیا۔
لوک سبھا کی کارروائی کا آغاز مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے انتقال پر تعزیت کے ساتھ ہوا، جن کی ہوائی جہاز کے حادثے میں موت ہو گئی۔ اس کے بعد سابق ممبران پارلیمنٹ شالنی پاٹل، بھانو پرکاش، ستیندر ناتھ برہما چودھری، سریش کلماڈی، کبندرا پورکایستھ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بعد ازاں بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعرات کی صبح 11 بجے تک ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی۔