تاثیر 9 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا،، 9 جنوری: ترنمول کانگریس نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی کارروائی اور دہلی کے واقعات کو لے کر مرکزی حکومت پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ جمعہ کو، ترنمول کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ جاری کی، جس میں براہ راست مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دہلی پولیس کو نشانہ بنایا گیا۔ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ترنمول کانگریس نے الزام لگایا کہ اختلاف کی آوازوں کو دبانے کے لیے دہلی پولیس کے ذریعے جمہوری طور پر منتخب نمائندوں پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ پارٹی نے سوال کیا کہ کیا اب دہلی پولیس کو جمہوریت کو دبانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور کیا یہ’نیا ہندوستان‘ ہے، جہاں اختلاف رائے کو طاقت کے ذریعے خاموش کر دیا جاتا ہے۔

