تاثیر 22 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
غزہ ،22جنوری:۔غزہ میں جنگ بندی، تعمیر نو اور مستقل امن کے لیے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بنائے گئے ’بورڈ آف پیس‘ میں مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا کے 9 ممالک شامل ہو گئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات(یو اے ای)، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے اس بورڈ میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ کویت نے بھی بعد ازاں اس میں شامل ہونے کی تصدیق کی ہے۔

