ترکیہ غزہ میں امن و استحکام کیلئے انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں شمولیت پر رضامند

تاثیر 23 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

انقرہ،23جنوری:ترکیہ غزہ میں امن و استحکام کے لیے انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں شمولیت پر رضامند ہوگیا۔ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کہا کہ غزہ امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ترکیے ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن واستحکام کے لیے انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں شمولیت کے لیے تیار ہیں۔ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے لیے امن بورڈ میں شمولیت کے بعد ایگزیکٹو کمیٹی سے متعلق کام کر رہے ہیں، غزہ کے عوام کے لیے ترکیے کی امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ان نے کہنا تھا کہ جس طرح ترکیہ بورڈ آف پیس کا حصہ ہے اسی طرح اب وہ غزہ سے متعلق ایگزیکٹو کمیٹی میں بھی فعال کردار ادا کر رہا ہے۔