پولیس انکاونٹر میں ٹپّے باز نائیڈو گینگ کے دو ملزم گرفتار

تاثیر 2 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سون بھدر، 2 جنوری :رابرٹس گنج کوتوالی علاقہ میں پولیس نے انکاؤنٹر کے دوران نائیڈو گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کیا ہے ۔ ملزمان میں سے دو کو ٹانگ میں گولیاں لگی ہیں۔ اس سے قبل پولیس نے جمعرات کی شام اس گروہ میں شامل ایک خاتون اور دو نابالغ بدمعاشوں کو گرفتار کیا تھا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک ورما نے جمعہ کو بتایا کہ 26 دسمبر 2025 کو ودیا ساگر تیواری نے رابرٹس گنج پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی سی ایس ڈی انفرا کے کیشیئر پرکاش دویدی اور ڈرائیور روی کانت رابرٹس گنج میں بینک آف بڑودہ کی مرکزی شاخ سے 10 لاکھ روپے کی نقد رقم نکالنے کے بعد گاڑی سے جا رہے تھے۔