لڑکیوں سے دوستی کرکے مذہب تبدیل کرنے کے الزام میں دو گرفتار، تین جم سیل کر دیے گئے

تاثیر 21 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

مرزا پور، 21 جنوری: اتر پردیش کے مرزا پور میںجم میں دوستی کے نام پر لڑکیوں کو بہلا کر ان پر مذہب تبدیل کرنے کے سنگین الزام میں پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ دو دیگر کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے پولیس نے تین جموں کو بھی سیل کر دیا ہے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، رتیش سنگھ نے بتایا کہ دو الگ الگ متاثرہ لڑکیوں نے کوتوالی دیہات پولیس اسٹیشن میں تحریر دے کر الزام لگایا کہ کچھ نوجوان پہلے دوستی کرتے ہیں، پھر انہیں ورغلا کر تبدلی مذہب کا دباو بناتے ہیں۔ شکایت ملنے پر فوری طور پر ایک کیس درج کر کے سرکل آفیسر صدر کی قیادت میں چار مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئیں جن میں ایس او جی، کوتوالی کٹرا، سٹی اور کوتوالی دیہات کو شامل کیا گیا۔