کار-بائیک کی زبردست ٹکر، محکمہ بجلی کے دو ملازمین ہلاک

تاثیر 30 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بالا گھاٹ، 30 جنوری : مدھیہ پردیش کے بالا گھاٹ ضلع میں کرنا پور تھانہ حلقہ کے تحت گاوں پرسواڑہ سے بہنے والی دیو ندی کے پل کے نزدیک جمعہ کی صبح ایک تیز رفتار کریٹا کار اور بائیک کے درمیان زوردار ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے میں دو بائیک سواروں کی موت ہو گئی۔ مہلوکین محکمہ بجلی کے ملازم تھے۔
پولیس کے مطابق، مہلوکین کی شناخت ریکھ لال (28) ولد لوتھن سنگھ پندرے ساکن بوربن جامڈی میٹا اور سنجے (29) ولد بابو لال پوسام ساکن ساکری ٹولہ گرام پنچایت ککوڑی کرنا پور کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں محکمہ بجلی میں ٹھیکیداری کا کام کرتے تھے۔ روزانہ کی طرح دونوں بائیک پر سوار ہو کر واراسیونی تحصیل ہیڈکوارٹر اپنے کام کے لیے جا رہے تھے۔