تاثیر 19 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
میڈرڈ،19جنوری:جنوبی سپین میں ایک تیز رفتار ٹرین پٹری سے اترنے کے بعد مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ٹرین سے ٹکرا گئی، حادثے میں 39 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔رائٹرز کے مطابق یہ حادثہ صوبہ قرطبہ کے علاقے آداموز کے قریب پیش آیا، جو دارالحکومت میڈرڈ سے تقریباً 360 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔اندلس کی علاقائی حکومت کے سربراہ خوانما مورینو نے پیر کی صبح صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ 75 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے 15 کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھے کا امکان ہے
مورینو کے مطابق حادثے کی شدت بہت زیادہ تھی، ہمیں مزید لاشیں مل سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تباہ شدہ ٹرینوں کے ملبے کو ہٹانے اور متاثرین کو تلاش کرنے کے لیے بھاری مشینری استعمال کرنا پڑے گی۔

