پٹنہ سول کورٹ میں اسلحہ لے کر پہنچے دو نوجوان، ایک گرفتار

تاثیر 28 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، جنوری: بہار میں کئی عدالتوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیوں کے درمیان دو مسلح بدمعاشوں نے راجدھانی کی پٹنہ سول کورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ حالانکہ سیکورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بدمعاش کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم نوجوان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ اس واقعہ سے وکلاء￿ اور دیگر حاضرین میں خوف کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔
ٹاو?ن ڈی ایس پی راجیش کمار نے بتایا کہ سول کورٹ کے مرکزی دروازے پر تعینات سیکورٹی اہلکار زائرین کی معمول کی چیکنگ کر رہے تھے۔ دو نوجوانوں نے مشکوک حالات میں احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ان میں سے ایک کے پاس سے پستول برآمد ہوئی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر اسے قابو کر لیا۔ حالانکہ اس کا ساتھی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔