تاثیر 4 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نیویارک،04جنوری :اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان نے وینیزویلا میں امریکا کی وینیزویلا پر کی جانے والی فوجی کارروائی پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس عمل کے ’خطے پر تشویشناک اثرات‘ مرتب ہو سکتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ’وینیزویلا کی صورتحال سے قطع نظر یہ پیش رفت ایک خطرناک مثال قائم کر سکتی ہے۔‘
بیان کے مطابق ’سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس مسلسل اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر سمیت بین الاقوامی قانون کا مکمل احترام تمام ممالک کی جانب سے ہونا چاہیے۔ انھیں گہری تشویش ہے کہ بین الاقوامی قانون کے اصولوں کا احترام نہیں کیا گیا۔‘

