تاثیر 7 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پیرس،07جنوری:امریکہ اسرائیل اور شام کی حکومتوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں تصدیق کی گئی کہ اعلیٰ سطحی اسرائیلی اور شامی حکام نے امریکی سرپرستی میں پیرس میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ میں امن کے ویڑن کے تحت منعقد ہوئی۔بیان کے مطابق مذاکرات میں شام کی خودمختاری اور استحکام کے احترام اسرائیل کی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور دونوں ممالک کی خوشحالی کے فروغ پر توجہ مرکوز رہی۔
مشترکہ بیان میں بتایا گیا کہ فریقین نے مستقل سکیورٹی اور استحکام پر مبنی انتظامات کی جانب بڑھنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ امریکہ کی نگرانی میں ایک مشترکہ رابطہ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ ،فوجی کشیدگی میں کمی اور سفارتی روابط کو آسان بنایا جا سکے۔واشنگٹن نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے وسیع تر کوششوں کے تحت ان مفاہمتوں پر عمل درآمد کی حمایت جاری رکھے گا۔

