امریکہ نے باضابطہ طور پر وینزویلا کے تیل کی فروخت شروع کردی

تاثیر 15 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن ،15جنوری:وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد امریکہ نے باضابطہ طور پر وینزویلا کے تیل کی فروخت شروع کردی ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ امریکہ نے وینزویلا کے تیل کی 500 ملین ڈالر کی اپنی پہلی فروخت مکمل کر لی ہے۔امریکی عہدیدار نے بتایا کہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں وینزویلا کے تیل کی اضافی فروخت متوقع ہے۔
گزشتہ ماہ امریکہ نے وینزویلا پر حملہ کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرکے نیویارک کی جیل منتقل کردیا تھا۔