تاثیر 11 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں، 11 جنوری:جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کو جموں کے سرحدی اضلاع راجوری پونچھ سے جوڑنے والی مغل روڈ کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ یہ سڑک گزشتہ تقریباً ایک ہفتے سے تازہ برف باری اور پھسلن کے باعث بند تھی۔ڈی ٹی آئی پونچھ منظور احمد کوہلی نے بتایا کہ پیر کی گلی کے اطراف شدید برف باری اور خطرناک سڑک حالات کے پیش نظر احتیاطی طور پر ٹریفک معطل کی گئی تھی تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کی حالت بہتر ہونے کے بعد اب مغل روڈ کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کے دوران احتیاط برتیں اور موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہیں۔

