تازہ برفباری کی وجہ سے مغل روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل

تاثیر 1 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں، یکم جنوری: جموں و کشمیر میں تازہ برفباری کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر حکام نے مغل روڈ کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کو جموں خطے کے اضلاع راجوری اور پونچھ سے جوڑنے والی یہ اہم شاہراہ پیر کی گلی کے مقام پر برفباری کے باعث بند کی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ تازہ برفباری کے سبب سڑک پر پھسلن بڑھ گئی ہے، جس کے پیش نظر مغل روڈ پر تمام قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے اور مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔