تاثیر 30 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 30 جنوری : دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر اسمبلی احاطے میں گلہائے عقیدت نذر ک ئے۔ جدوجہد آزادی میں مہاتما گاندھی کی بے مثال شراکت کو یاد کرتے ہوئے گپتا نے کہا کہ گاندھی جی کی زندگی اور ان کی قربانی ملک کے جمہوری شعور اور اجتماعی ضمیر کی رہنمائی کرتی رہتی ہے۔
اس موقع پر اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر موہن سنگھ بشٹ، اراکین اسمبلی اور دہلی اسمبلی سکریٹریٹ کے سینئر افسران موجود تھے اور سبھی نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

