یورپی یونین کے رہنماؤں کے ساتھ پی ایم مودی کی ملاقات میں گرمجوشی

تاثیر 27 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 27 جنوری : ہندوستان اور یوروپی یونین (ای یو) کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) سے پہلے، وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو یہاں حیدرآباد ہاؤس میں یوروپی کونسل کے صدر انتونیو لوئس سانتوس دا کوسٹا اور یورپی کمیشن کے صدر ارسولا وان ڈیر لیین سے ملاقات کی۔ اس دوران تینوں لیڈروں کی گرمجوشی سے مبارکباد نے واضح پیغام دیا۔ وزیر اعظم نے مشترکہ تصویر کے لیے پوز دیتے ہوئے دونوں یورپی رہنماؤں کے ساتھ ہاتھ اٹھا کر یکجہتی کا اظہار کیا۔ یوروپی لیڈروں نے بھی ایک دوسرے پر ہاتھ رکھ کر ہندوستان-یورپی یونین شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا اشارہ کیا۔
یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے اجلاس سے پہلے ایکس پر کہا کہ یورپ اور ہندوستان آج تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ اس معاہدے کو “تمام سودوں کی ماں” قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو ارب افراد پر مشتمل آزاد تجارتی علاقہ وجود میں آیا ہے، جس سے دونوں فریقوں کو فائدہ ہو رہا ہے اور یہ اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط کرنے کی شروعات ہے۔وزیر اعظم مودی نے آج انڈیا انرجی ویک کے چوتھے ایڈیشن میں اپنے ورچوئل خطاب کے دوران اس تجارتی معاہدے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔ دنیا بھر میں لوگ اسے ’مدر آف آل ڈیلز‘ کے طور پر زیر بحث لا رہے ہیں۔