ہم ناانصافی کو نامنظور کیا اور انصاف کا انتظار کریں گے: سوامی اویمکتیشورانند

تاثیر 28 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پریاگ راج، 28 جنوری :شنکراچاریہ سوامی اویمکتیشورانند مہاراج نے کہا ہے کہہم نے ناانصافی کو نامنظور کیا ہے اور انصاف کا انتظار کریں گے۔ سنگم سے روانہ ہوتے وقت آج الفاظ ساتھ نہیں دے رہے ہیں، آواز بھاری ہے۔ یہاں پریاگ کی سرزمین پر جو کچھ رونما ہوا ہے، اس نے میری روح کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ہم سنگم میں اسنان کئے بغیر یہاں سے وداع لے رہے ہیں۔
شنکراچاریہ سوامی اویمکتیشورانند مہاراج بدھ کو صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم آج پریاگ راج سے جا رہے ہیں، لیکن ہم اپنے پیچے سچائی کی بازگشت چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ سب کچھ کہا جا چکا ہے۔ منگل کی شام اور صبح انتظامیہ کی جانب سے ہمارے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو ایک تجویز بھیجی گئی، جس میں کہا گیا، آپ جب اسنان کے لیے جانا چاہیں،میلہ انتظامیہ باعزت طریقے سے اسنان کرانے کے لئے تیار ہے۔