ہائیوا کی زد میں آکر خاتون جاں بحق، احتجاج میں سڑک جام

تاثیر 17 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ہزاری باغ، 17 جنوری : بڑکاگاؤں کے برواڈیہ میں آج صبح ایک سڑک حادثہ میں تیتری دیوی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ این ٹی پی سی کی ہائیوا گاڑی کی زد میں آنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ واقعہ کے بعد مشتعل کنبہ کے افراد اور مقامی باشندوں نے لاش کو سڑک پر رکھ کر بڑکاگاؤں کے قریب سڑک جام کردی۔
لوگ متوفی کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سڑک بلاک ہونے سے ٹریفک مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے جس سے پیدل چلنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ این ٹی پی سی کاہائیوا تیل بیچنے کے لیے بڑکاگاوں برواڈیہ آیا تھا اور تیل فروخت کرنے کے بعد واپسی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔
اسی دوران ہائیوا نے تیتری دیوی کو ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لوگوں کو منانے کی کوشش کر رہی ہے۔