تاثیر 6 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
لاتور، 6 فروری :لاتور میونسپل کارپوریشن کے مئیر اور نائب میئر کے مجوزہ انتخاب نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ کانگریس اور ونچت بہوجن اگھاڑی کے درمیان قائم اتحاد میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں، کیونکہ دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے خلاف امیدوار کھڑے کر دیے ہیں، جس سے انتخابی منظرنامہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔
کانگریس نے میئرکے لیے جئے شری سونکاملے اور نائب مہاپور کے لیے سنیہل اْٹگے کو امیدوار بنایا ہے، جبکہ ونچت بہوجن اگھاڑی نے مہاپور کے عہدے کے لیے نکتیا روہت سومونشی اور نائب میئر کے لیے سچن گائکواڑ کو میدان میں اتارا ہے۔ اس فیصلے کے بعد دونوں سابق اتحادی جماعتیں براہِ راست مقابلے میں آ گئی ہیں۔
بی جے پی کے انتخابی ذمہ دار سنبھاجی پاٹل نیلنگیکر نے کہا ہے کہ اگر ونچت اپنے امیدوار واپس نہیں لیتی تو بی جے پی انہیں حمایت فراہم کرے گی۔ ان کے مطابق کانگریس نے انتخاب کے بعد اپنے اتحادیوں کو نظرانداز کیا، جس کی وجہ سے سیاسی تلخی بڑھی ہے۔

