تاثیر 3 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)مقامی تھانہ حلقہ کے کلی گاؤں پنچایت کے کلیان پور پھولو چوک واقع کریم کلینک پر پیر کی شب چاقو و لوہے کے راڈ سے نصف درجن بدمعاشوں نے جان لیوا حملہ کر لوٹ پاٹ کی واردات کو انجام دیتے ہوئے ڈاکٹر صبا کریم ، افضال کریم سمیت تین بھایئوں كو زخمی کر دیا جسے علاج کے لئے سی ایچ سی اسپتال سنگھواڑہ میں داخل کرایا گیا بتایا جاتا ہے کہ نشے کی حالت میں کلیان پور و نگر پنچایت بھرواڑہ کے نصف درجن نوجوانوں نے کلینک پر پہنچ کر ڈاکٹر سے زبردستی بائک مانگنے لگے جب ڈاکٹر نے بائک دینے سے منع کردیا تو بدمعاشوں نے چاقو سے حملہ کر ڈاکٹر صبا کریم ، افضال کریم ، حماد کریم کو لہو لہان کر دیا اس معاملے میں تھانہ صدر بسنت کمار نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پانج لوگوں کو گرفتار کر عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ہے جس میں کلی گاؤں پنچایت کے کلیان پور گاؤں باشندہ محمد ثناء اللہ، عرف بھونو 40 سالہ ، نتیش رام 20 سالہ نگر پنچایت بھرواڑہ باشد ہ ارویندر کمار 39 سالہ چندر بھاکر ٹھاکر عرف چنو ٹھاکر سمیت ایک نابالغ شامل ہے اس ضمن میں چمن پور گاؤں باشندہ ڈاکٹر صبا کریم کے درخواست پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے درج ایف آئی آر میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ کلیان پور پھولوں چوک پر کلینک کم دوا دکان ہے دو فروری کی شام سات بجے محمد محسن خان آکر بولا پانچ منٹ کے لیے اپنی بائک دو مجھے کچھ کام ہے میں نے جب بائک دینے سے منع کیا تو گالی گلوچ کر جان مارنے کی دھمکی دینے لگا بولا دکان سے باہر نکلو اور اپنے موبائل سے دوستوں کو فون کر نتیش رام، گلو کمار داس، سندیپ داس ، محمد ثناء اللہ، عرف بھونو، اروند کمار، چندر بھاکر ٹھاکر عرف چنو ٹھاکر و نامعلوم چھ سات نوجوان سبھی چاقو لوہے کے راڈ سے لیس ہو کر حملہ کر دیا اور بولنے لگا کہ جو چیز ہم لوگ مانگے نہیں دو گے اتنی ہمت ہو گئی ہے اسی دوران محمد محسن اپنے ہاتھ میں لیے چاقو سے میرے بھائی محمد افضال کریم کے سر پر مار کر شدید طور سے زخمی کر دیا بیچ بچاؤ میں جب میں اپنے دکان سے نکلا تو محسن بولا سب کو جان سے مار دو میں دیکھ لوں گا اتنے میں نتیش رام اپنے ہاتھ میں لیے چاقو سے مجھ پر جان مارنے کی نیت سے حملہ کر دیا جو چاقو میرے بائیں آنکھ کے نیچے لگ گیا اور لہو لہان ہو گیا شور غل سن کر چھوٹا بھائی محمد حماد کریم 12 سالہ جو اپنے کمرے میں پڑھائی کر رہا تھا باہر نکلا تو اس کے پیشانی پر چاقو مار کر زخمی کرنے کے ساتھ زمین پر گرا دیا کچھ لوگ میرے کلینک و دکان میں داخل ہو کر لوٹ پاٹ کی دوا فروخت کا پیسہ گلا سے تقریباَ پانچ ہزار روپے نکال لیا چیخ پکار پر مقامی لوگ جمع ہونے لگے تو پکڑانے کے ڈر سے سبھی بھاگنے لگے جس سے ہم لوگوں کی جان بچ سکی مقامی لوگوں نے بھاگ رہے ثناء اللہ خان، چندر بھاکر ٹھاکر، کو پکڑ لیا واقعہ کی اطلاع ڈائل 112 کو دینے پر چوکیدار راجیش کمار کے ساتھ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اس دوران پتہ چلا کہ محسن، ثنا اللہ خان، عرف بھونو، اروند کمار، چنو ٹھاکر، و نامعلوم تین چار افراد شام سے ہی گاچھی میں نشے کا استمعال کر رہے تھے مقامی لوگوں کی جانب سے پکڑے گئے دونوں نوجوان جن کے منہ سے شراب کی بدبو آرہی تھی پولیس کے حوالے کیا گیا پولیس کی جانب سے چندر بھاکر، عرف چنو ٹھاکر، ثناء اللہ خان کو بریتھ انالائزر مشین سے جانچ کیا گیا تو شراب پینے کی تصدیق ہوئی تھانہ صدر بسنت کمار نے گرفتار پانچوں نوجوان کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ہے دیگر ملزمان کی گرفتاری کو لیکر چھاپے ماری کی جا رہی ہے

