غزہ کی امداد اور علاقے کو غیر مسلح کرنا اولین ترجیح: ٹونی بلیئر

تاثیر 20 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نیویارک،20فروری:غزہ کو فوری انسانی امداد پہنچانا اور علاقے کو غیر فوجی بنانے کا حصول فلسطینی سرزمین کے لیے بنیادی ترجیحات ہیں، سابق برطانوی وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر نے جمعرات کے روز العربیہ کو بتایا۔واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کرنے والے بلیئر کہا کہ ایک بار جب غزہ کو غیر فوجی بنا دیا جائے، حماس سمیت مسلح گروپوں کو غیر مسلح کر دیا جائے اور ایک ’مناسب‘گورننگ اتھارٹی قائم ہو جائے تو علاقے میں امدادی سامان کے داخلے پر پابندیاں ہٹا دی جائیں گی جس سے فلسطینیوں کو “اپنی مرضی کے مطابق زندگی گذارنے کا موقع ملے گا۔
بلیئر نے العربیہ کی واشنگٹن بیورو چیف نادیا البلبیسی چارٹرز کو بتایا، “ہم امید کر رہے ہیں کہ تخفیفِ اسلحہ اور ہتھیاروں کو ختم کرنے کا عمل معاہدے سے ہو سکتا ہے۔انھوں نے حماس کے پرامن طریقے سے غیر مسلح اور ہتھیاروں کے بغیر سیاسی سرگرمیوں میں منتقل ہو جانے کی امید ظاہر کی۔ بلیئر نے کہا، “انہیں یہ تشدد ترک کرنا ہو گا جس نے غزہ میں لوگوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ اس لیے امید ہے کہ ہم معاہدے کے ذریعے یہ کام کر سکتے ہیں۔