تاثیر 25 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
میکسیکو،25فروری:میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے منگل کو کہا ہے کہ ملک میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کا انعقاد کرنے کے لیے “تمام ضمانتیں” موجود ہیں۔ ان کا یہ بیان میکسیکو کے انتہائی مطلوب اسمگلنگ لیڈر کی گرفتاری اور موت کے بعد سامنے آیا ہے جو سڑکوں کی بندش، آتش زنی اور سکیورٹی جھڑپوں کا باعث بنی بالخصوص جلیسکو ریاست میں۔کیا یہ اعلیٰ بین الاقوامی فٹ بال ٹورنامنٹ جس کے میچز کے لیے میکسیکو سٹی، مونٹیری اور جالیسکو کے دارالحکومت گواڈالاجارا میں تمام دنیا سے شائقین کے جمِ غفیر کی آمد متوقع ہے، لوگوں کے لیے کسی خطرے کا باعث ہو گا تو جواب میں شین بام نے کہا، کوئی خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ “ایل مینچو” کے نام سے معروف سمگلنگ لیڈر نیمیسیو اوسیگویرا کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی گئی جو اس کی موت پر منتج ہوئی۔ اس کے بعد گروہ کے ارکان نے اتوار کے روز پرتشدد حملے منظم کیے جس کے بعد حالات معمول پر آنے لگے۔

