تاثیر 23 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
حیدرآباد ، 23 فروری:۔امریکہ کی سرکردہ بیمہ کمپنی دی ہارٹ فورڈ نے پیر کوحیدرآباد میں اپنے گلوبل ٹکنالوجی سنٹرکا افتتاح کرکے ہندوستان میں قدم رکھ دیا ہے۔شہرحیدرآباد کے فنانشل ڈسٹرکٹ میں واقع اس جدید ترین مرکزکا افتتاح تلنگانہ کے وزیرآئی ٹی ڈی سریدھربابو نے کیا۔ ڈیڑھ لاکھ اسکوائرفٹ رقبہ پر محیط یہ مرکز1,200 ملازمین کی گنجائش رکھتا ہے۔ یہ مرکزہندوستان میں دی ہارٹ فورڈ کے ٹکنالوجی اوراختراع کے شعبہ میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ اس مرکز کے ذریعہ کمپنی عالمی سطح پراپنی ڈیجیٹل سرگرمیوں،انجینئرنگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرے گی۔اس موقع پر وزیر سریدھر بابو نے کمپنی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد اب عالمی ٹکنالوجی کمپنیوں کے لیے ایک پسندیدہ منزل بن چکا ہے اور اس طرح کے مراکز کے قیام سے مقامی ہنرمندوں کے لئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔۔

