تاثیر 2 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن، 02 فروری : ہندوستان کے ابھرتے ہوئے اسکواش کھلاڑی اناہت سنگھ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتوار کو اسکواش آن فائر اوپن جیت کر اپنے کیرئیر کا پہلا پی ایس اے برانز لیول ٹائٹل اپنے نام کیا۔دنیا میں 31 ویں نمبر کی اناہت نے فائنل میں ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبر 10 جارجینا کینیڈی (انگلینڈ) کو براہ راست گیمز میں 12-10، 11-5، 11-7 سے شکست دی۔ میچ صرف 26 منٹ میں ختم ہوگیا۔ یہ اناہت کا عالمی سطح کا پہلا پی ایس اے ٹائٹل ہے۔ورلڈ جونیئر اسکواش چمپئن شپ کے کانسی کا تمغہ جیتنے والے اناہت سنگھ کو حال ہی میں پی ایس اے ویمنز چیلنجر پلیئر آف دی سیزن قرار دیا گیا۔ اس نے مشترکہ طور پر ویمنز ینگ پلیئر آف دی سیزن کا ایوارڈ بھی جیتا۔مردوں کے فائنل میں، محمد الشوربگی نے آل انگلینڈ کے میچ میں ڈیکلن جیمز کو 11-4، 11-6، 11-8 سے شکست دے کر اپنا 52 واں پی ایس اے ٹور ٹائٹل جیت لیا۔

