کریسنٹ انگلش اسکول میں سیشن کے اختتام پر سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات كا انعقاد

تاثیر 5 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور( منہاج عالم)مقامی کریسنٹ انگلش اسکول میں تعلیمی سیشن کے اختتام پر ایک خصوصی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام کسی ایک دن کے مقابلے کے لیے نہیں، بلکہ پورے تعلیمی سال  کے دوران طلبہ کی مسلسل بہترین کارکردگی اور ان کی محنت کی پزیرائی کے لیے تھا۔اسكول انتظامیہ نے پورے سیشن کے دوران ہونے والی مختلف سرگرمیوں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد فاتحین کا اعلان کیا۔ انعامات کے زمرے میں ان طلبہ کو ترجیح دی گئی جنہوں نے سال بھر اپنی صلاحیتوں کو نکھارا۔ففن اور اظہارِ خیال: سال بھر ڈرائنگ، آرٹ اینڈ کرافٹ کی سرگرمیوں میں اپنی تخلیقی صلاحیتیں دکھانے والے طلبہ کو ‘بیسٹ آرٹسٹ’ کے اعزاز سے نوازا گیا۔تقریری مقابلوں میں سال بھر بے مثال رہنے والے مقررین اور اپنے رقص سے سب کو مسحور کرنے والے ‘بیسٹ ڈانسرز’ کو ٹرافی دی گئی۔
​نظم و ضبط اور مثالی کردار: اسکول کا وقار برقرار رکھنے والے ‘موسٹ ڈسپلنڈ اسٹودنٹ’ اور تعلیمی و اخلاقی اقدار میں اول رہنے والے ‘آئیڈیل اسٹودنٹ’ کو اس سیشن کا سب سے باوقار اعزاز ملا۔ انفرادی انعامات کے ساتھ ساتھ، اسکول کی رونق بڑھانے والے گروپس کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی:
​اسکول اسمبلی (کوائر ممبرز): صبح کی اسمبلی میں سال بھر اپنی مدھر پیشکش دینے والے گروپ کو اعزاز دیا گیا۔ کو-آرڈینیٹر: پورے سال کے پروگراموں اور ڈسپلن کو خوش اسلوبی سے چلانے والے کو-آرڈینیٹرز کی خصوصی ستائش کی گئی۔ اسٹیج کی نظامت کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کے رکن مرزا فیصل نے اپنے خطاب میں بچوں کو نظم و ضبط، فن اور بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے پرجوش کیا۔ اسکول کی پرنسپل نگار سلطانہ نے بتایا کہ محنت اور نظم و ضبط سے ہی کامیابی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا، “ناکا می سے گھبرانا نہیں چاہیے، بلکہ اس سے سبق لینا چاہیے۔ اپنے مقصد پر یقین رکھیں اور روزانہ بہتر بننے کی کوشش کریں۔”اس موقع پر اسکول کے ڈائریکٹر شاہ ر ضی احمد نے بہتر مظاہرہ کرنے والے طالب علموں سے  کہا کہیہ یہ انعامات صرف ایک دن کی جیت نہیں، بلکہ پورے 365 دنوں کے صبر اور لگن کا نتیجہ ہیں۔ ہم اپنے طلبہ کو صرف کتابی علم تک محدود نہیں رکھنا چاہتے، بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں ‘بیسٹ’ بنتے دیکھنا چاہتے ہیں۔”اس تقریب میں اسکول کے تمام اساتذہ اور عملہ موجود تھا۔