ایشین چیمپئن شپ 2026: انیش بھان والا نے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل میں کانسے کا تمغہ جیتا

تاثیر 11 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 11 فروری : ہندوستانی نشانے باز انیش بھان والا نے ایشین چمپئن شپ 2026 میں مردوں کے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ 23 سالہ انیش بدھ کو فائنل میں 23 ہٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
قازقستان کے نکیتا چیری یوکن نے 28 ہٹ کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ جاپان کے یوشیوکا دائی نے 31 ہٹ کے عالمی ریکارڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔
فائنل کے فیصلہ کن مرحلے سے پہلے تینوں تمغے جیتنے والے کھلاڑی 21-21 ہٹ کے ساتھ برابری پر تھے۔پینلٹی میٹ سیریز میں چیریوکن نے پانچ میں سے چار ہدف کو نشانہ بنا کر دباؤ بنایا۔ جواب میں، دائی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرفیکٹ سیریز لگائی اور برتری حاصل کرلی ۔ 2018 کامن ویلتھ گیمز (دولت مشترکہ کھیلوں )کے گولڈ میڈلسٹ انیش اس مرحلے میں صرف دو ہٹ ہی کر سکے اور میڈل کی دوڑ میں تیسرے نمبر پر رہے۔
کوالیفکیشن ٹاپر چیریوکن نے آخری سیریز میں تین ہٹس لگائے ۔ دائی کو سونے کے تمغے کو یقینی بنانے کے لئے صرف برابری کی ضرورت تھی لیکن 40 سالہ جاپانی نشانے باز نے مسلسل دوسری پرفیکٹ سیریز لگاکراپنی برتری ثابت کردی۔