معذور افراد کے لیے آگاہی کیمپ کا انعقاد

تاثیر 13 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

لونی، 13فروری :تنظیم جن کلیان سیوا سمیتی (رجسٹرڈ)، مراد نگر، غازی آباد نے ایک بڑے معذور بیداری کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں معذور افراد، بیواؤں اور معمر افراد کو حکومت اور تنظیموں کی جانب سے فراہم کی جانے والی دستیاب امداد اور آلات سے آگاہ کیا گیا اور معذور افراد کو ضروری سامان فراہم کرنے کے لیے رجسٹریشن کیاگیا۔
اس کیمپ کے مہمان خصوصی ایم اے یو ماڈرن اسکول، کھسرہ نمبر 208، انوج سٹی، اشوک وہار کے منیجر سید ریاض الحسن نے کیمپ کی بہت تعریف کی اور تنظیم کو تعاون کا یقین دلایا۔ اس کیمپ کا اہتمام انوج سٹی، اشوک وہار، لونی میں کیا گیا تھا۔ اس کیمپ میں معذور افراد، بیواؤں اور بزرگوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا، 100 سے زائدمعذور اور ضرورت مندوں کا رجسٹریشن کیا گیا۔
جن کلیان سیوا سمیتی کے صدر اور معذور دوست ایم ایس چشتی نے اس کیمپ کی سرگرمیوں پراظہار خیال کیا۔ تنظیم کے سیکرٹری ایم ڈی جاوید اور ڈاکٹر بلال احمد نے وضاحت کی کہ تنظیم وقتاً فوقتاً معذور افراد، بیواؤں اور ضرورت مندوں کے لیے آگاہی کیمپ منعقد کرتی ہے اور انہیں ضروری سامان فراہم کرتی ہے۔ یہ تنظیم گزشتہ 10 سالوں سے اس شعبے میں کام کر رہی ہے اور اس نے 2,000 سے زیادہ معذور افراد کو سرکاری، غیر سرکاری اور نجی فوائد فراہم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔