تاثیر 10 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کوئٹہ ، 10 فروری : پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے شہر نوشکی میں فوج داخل ہوگئی ہے۔ پاکستانی فوج ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ داخل ہوئی۔ فوج کے نوشکی شہر میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ اس کے بعد فوج نے نوشکی کے غازی آباد اور احمدوال میں دو گھروں کو بم سے دھماکہ کر کے اڑا دیا۔ احمدوال میں تباہ کیا جانے والا مکان بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے سربراہ بشیر زیب بلوچ کا آبائی گھر تھا۔
یہ اطلاع دی بلوچستان پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق غازی آباد میں جو مکان مسمار کیا گیا وہ 2011 سے خالی پڑا تھا۔یہ مکان حاجی عبدالصمد کا تھا جو 2009 میں انتقال کر گئے تھے، ان کا خاندان کئی برسوں سے خلیجی ملک میں مقیم ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 31 جنوری کو بی ایل اے نے نوشکی اور دیگر اضلاع کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔ یہاں چھ دن تک بی ایل اے کا کنٹرول رہا۔

