تاثیر 22 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ڈھاکہ، 22 فروری: بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل-1 نے اخبارات کو حکم دیا ہے کہ وہ میرپور کے جھاز باری میں ایک مبینہ فرضی آپریشن میں نو نوجوانوں کے قتل سے متعلق انسانیت کے خلاف جرائم کے معاملے میں معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ اور پانچ دیگر مفرور ملزمان کے خودسپردگی کا مطالبہ کرتے ہوئے نوٹس شائع کریں۔ ٹریبونل نے آئندہ سماعت کے لیے 8 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔

