تاثیر 24 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
علی گڑھ 24 فروری (ہ س)علی گڑھ کے تصویر محل چوراہے کے قریب پھل فروشوں اور نگر نگم کی انفورسمنٹ ٹیم کے درمیان ہوا تنازعہ زور پکڑ رتا جارہا ہے آج علی گڑھ نگر نگم میں سٹی کمشنر (ایم این اے) آئی اے ایس آفیسر پریم پرکاش مینا کے ساتھ سیاسی لیڈران کی زبردست بحث دیکھنے کو ملی جہاں سبھی سیاسی لیڈران غریب پھل فروشوں کے ساتھ ہوئی زیادتی کے خلاف آواز بلند کرتے نظر آئے۔علی گڑھ سابق میئر محمد فرقان،سابق رکن پارلیمنٹ چودھری بجیندر سنگھ،سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈران اججو اسحاق،بی ایس پی لیڈر سلمان شاہد، کانگریس لیڈر آغا یونس سمیت سماجوادی پارٹی کی شہر کی پوری ٹیم صدر عبدالحمید گھوسی کی قیادت میں موجود رہی جہاں میونسپل کمشنر کے دفتر میں سبھی نے ایک رائے ہوکر غریب پھل فروشوں کے حق میں آواز اُٹھاتے ہوئے نگر نگم کی کاروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔تفصیلات کے مطاق گزشتہ روز انفورسمنٹ ٹیم اور کچھ پھل فروشوں کے درمیان شدید ہاتھا پائی ہوئی تھی جو ناجائز قبضہ کے خلاف کاروائی کے لئے نکلے تھے۔ کارپوریشن کا مؤقف ہے کہ ان عارضی دکانداروں کو متعدد بار نوٹس دیے گئے لیکن ان لوگوں نے تجاوزات نہیں ہٹائی اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا جبکہ اسی نیت سے کارپوریشن کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کی اور یہاں اس کارروائی کی مخالفت کی گئی اور اس دوران دونوں طرف سے ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ انفورسمنٹ ٹیم نے دوکانداروں کے ساتھ زیادتی کی انکے سامان کو گرایا اور ایک دکاندار نالے میں گر گیا اور جب اس کی ٹھیلہ گرگیا تو اس نے انفورسمنٹ افسر کو مارا جس سے معاملہ بڑھ گیا اور پھر شام تک غریب پھل والوں پر مقدمات بھی درج کر لیے گئے اور کارپوریشن والوں نے دکانداروں کا سامان بھی ضبط کر لیا۔

