تاثیر 10 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 10 فروری :۔ بہار قانون ساز اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے چھٹے دن منگل کے روزایوان کی کارروائی جیسے ہی شروع ہوئی اپوزیشن ایم ایل اے نے ہنگامہکر دیا۔
سی پی آئی (ایم ایل) کے ایم ایل اے سندیپ سوربھ نے کہا، “اپوزیشن نے متحد ہو کر اسمبلی میں تحریک التواء لایا ہے۔ ہم سب دوسرے تمام مسائل کو ایک طرف رکھ کر خواتین کی ہراسانی کے مسئلہ پر بات کرنا چاہتے ہیں۔”
ہنگامہ آرائی کے پیش نظر اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر پریم کمار نے مارشل کو بلایا اور انہیں پوسٹر ہٹانے کا حکم دیا۔ا سپیکر نے کہا کہ آپ کو زیرو آور کے دوران مسئلہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔
دوسری جانب پارلیمانی امور کے وزیر وجے چودھری نے ایوان میں کھڑے ہو کر کہا، “اپوزیشن وزیر اعلیٰ سے جواب دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگا رہی ہے، لیکن اس کے لیے ایک عمل ہے، اپوزیشن کو طے شدہ قواعد کے اندر سوال اٹھانا چاہیے، حکومت جواب دینے کے لیے تیار ہے”۔
وجے چودھری نے کہا، “اپوزیشن کے ساتھی کنفیوژن کا شکار ہیں۔ وہ حکومت سے جواب مانگ رہے تھے۔ حکومت کسی بھی معاملے پر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔” کئی منٹ بیٹھنے کے بعد پتہ نہیں ان کے دماغ میں کیا آیا کہ وہ اچانک اٹھ کر چلے گئے۔ ایک بار بیٹھے تو کیوں چلے گئے؟ وہ الجھے ہوئے ہیں۔ یہ الجھن اس کے رویے سے عیاں ہے۔

