شکیل احمد کے طارق انور پر 45 فیصد کمیشن لینے والے بیان پر بہار کانگریس میں کھلبلی

تاثیر 26 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

 پٹنہ، 26 فروری : بہار اسمبلی انتخابات میں زبردست شکست کے بعد کانگریس پارٹی کے اندر الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ کٹیہار کانگریس کے رکن پارلیمنٹ طارق انور نے بہار کانگریس کے صدر پر سوال اٹھایا تو سابق ایم ایل اے شکیل احمد خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ طارق انور پر عمر کا اثر پڑا ہے، اسی لیے وہ ایسے بیانات دے رہے ہیں۔کانگریس لیڈر یہیں نہیں رکے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ طارق انور اپنے ترقیاتی کاموں کا حساب دیں پھر بات کریں۔ شکیل احمد خان نے پوچھا، “آپ نے چار دہائیوں میں کٹیہار کے لیے کیا کیا ہے؟ براہِ کرم مجھے بتائیں۔ میں نے جو کام دس برسوں میں کیے ہیں، ان کی فہرست دس منٹ میں دے سکتا ہوں۔ ترقی صرف اتحاد میں الیکشن لڑنے سے نہیں ہوتی۔‘‘شکیل احمد خان نے طارق انور پر 45 فیصد کمیشن لینے کا الزام لگایا۔ طارق صاحب ہر چیز کا کمیشن لیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کے ذریعہ مقرر کئے گئے ایک دلت ریاستی صد کو بے وجہ نشایا بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجیش رام سے سوال کرنے سے پہلے خود کو آئینے میں دیکھیں اور پھر بولیں۔ آپ ضعیف ہو گئے ہو۔ تھوڑا آرام کیجئے۔