تاثیر 2 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضاامام):-متھلا مائیو نیٹری ڈینٹل کالج اینڈ ہاسپٹل، ایکمی گھاٹ، لہیریا سرائے، دربھنگہ میں گریجویشن ڈے کا انعقاد جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا، جہاں بی ڈی ایس کورس مکمل کرنے والے طلبہ وطالبات کو سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ وہیں اس تقریب کے مہمان خصوصی نے تمام طلبہ وطالبات کو اپنے مبارک ہاتھوں سرٹیفیکیٹس دیکر اعزاز سے نوازا۔ مہمانان خصوصی کے طور پر ریاستی حکومت کے سماجی بہبود کے وزیر مدن سہنی، ریاستی بی جے پی کے صدر اور سابق وزیر سنجئے سراوگی، للت نارائن متھلا یونیورسٹی دربھنگہ کے وائس چانسلر پروفیسر سنجئے کمار چودھری، ڈینٹل کالج کے ڈائریکٹر انبساط شوکت، ڈپٹی ڈائریکٹر مشرت شوکت، ڈی ایم سی ایچ کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جگدیش چندرا ، کالج کے پرنسپل اے سدھیر نے اپنے ہاتھوں سے ڈگری دینے کا کام کیا خطبہ استقبالیہ پرنسپل اے سدھیر نے پیش کیا، جب کہ مہمانان کے امد پر کالج کے ڈائریکٹر انبساط شوکت نے سب سے پہلے گلدستہ دیکر استقبال کیا وہیں متھلا نچل کی روایت پر عمل کرتے ہوئے ڈائریکٹر انبساط شوکت نے تمام مہمانوں کا اسٹیج پر پاگ، چادر، مکھانے کا ہار پہنا کر و مومنٹو دیکر والہانہ طریقہ سے استقبال کیا جبکہ پروگرام کا باضابطہ افتتاح مہمانوں نے شمع روشن کرکے کیا۔ وہیں آج بی ڈی ایس کے فارغ التحصیل طلبہ وطالبات کو اپنے فرائض پوری لگن کے ساتھ انجام دینے کے لئے حلف بھی دلایا گیا۔ ڈگری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنجئے سراوگی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خدا کے بعد ڈاکٹر ہی خدا کا دوسرا شکل ہے آج تک ہم اپنے لوگوں سے سنتے ہوئے ارہے ہیں موجودہ وقت میں سرکاری میڈیکل کالجوں اور ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بڑھاہے۔ سرکاری اسپتالوں میں صحت کے بہترین نظام کی وجہ سے علاج کے لیے لوگوں کا ہجوم دیکھا جارہا ہے۔ نتیجتاً لوگ علاج کے لیے سرکاری اسپتالوں میں پہنچ رہے ہیں اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لوگوں کا سرکاری ہسپتالوں پر بھروسہ ہے۔ آج صحت کے شعبے میں بہار پہلے نمبر پر ہے۔ ملک کی دیگر تمام ریاستوں میں بہار کے صحت کے شعبے سے مقابلہ کر رہی ہے ۔ بہار نے صحت کے شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے، اور سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد پھر سے بڑھا ہے۔ بہار میں بڑے پیمانے پر ڈاکٹروں کی بھرتی کی جا رہی ہے، جن میں پارا میڈیکل اسٹاف بھی شامل ہے، اور ان کے تقرری کے لئے بھی ویکنسی نکالی گئی ہے وہیں سماجی بہبود کے وزیر مدن سہنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ، “سب سے پہلے میں کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے یہاں بلایا پہلے میں باہر سے کالج کو دیکھتا تھا آج اندر آکر دیکھنے کا موقع ملا ہے کیونکہ میں نے اس کالج کے بانی آچاریہ شوکت خلیل سے اچھے تعلق تھے ہم لوگوں کے بہت قریبی تھے اس وقت مجھے آنے کا موقع ملا تھا آج دوبارا آنے کا موقع ملا ہے ہم نے ان کالج کے علاوہ ڈی ایم سی ایچ ہسپتال کو بھی بہت قریب سے دیکھا ہے ماضی اور موجودہ وقت میں اسپتال کی حالت و صحت کی دیکھ بھال کے نظام سے بخوبی واقف ہیں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی نگرانی میں اسپتالوں میں بہت سدھار ہوا ہے۔ پہلے بہار میں چھ ہسپتال اور کالج تھے، اور اب چودہ مزید زیر تعمیر ہے ، اور جلد ہی دیگر اضلاع میں میڈیکل کالج کھولنے کی کوششیں جاری ہیں۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ کالج کھولنے کے لئے بہار کے وزیر اعلیٰ کوششیں کر رہے ہیں۔ “آپ بہار میں رہ کر نوکری کریں یہاں سب کچھ ہے تنخواہیں بھی اچھی ہے ہمیں بہار میں رہ کر بہار کے لوگوں کی خدمت کرنی چاہئے۔ ڈاکٹر بننا تواس وقت مہنگا ہے مگر ڈاکٹر بننے کے بعد پیسہ ہی پیسہ ہے ۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ دانتوں کے شعبے میں پہلے کے برعکس زبردست ترقی ہوئی ہے جدید ٹیکنالوجی سے ہر ممکن کام آسان ہو گیا ہے اور آج ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے تمام بہاریوں سے بہار میں رہنے اور کام کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب آپ ڈاکٹر ہیں، لیکن آپ کو ڈاکٹر کے طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے، تب ہی آپ کو کامیابی ملے گی وہیں۔” للت نارائن متھلا یونیورسٹی دربھنگہ کے وائس چانسلر پروفیسر سنجئے کمار چودھری نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں اپنے ڈگری ہولڈرز کے روشن مستقبل کی خواہش کرتا ہوں، بہار میں نہیں بلکہ ہندوستان میں غریبوں کی تعداد زیادہ ہے، اس لیے میری درخواست ہے کہ آپ خدمت کو جذبے کے ساتھ کریں کیوں جو اپنی خدمات جذبے کے ساتھ کریں گے تو وہ یقیناً کامیاب ہوں گے وہی نظامت کے فرائض روشنی کماری، سماکر جھا، شیوانگی، پران، کوشل، اویناش، نبیل، راجن وغیرہ نے بخوبی انجام دیئے اظہار تشکر ڈاکٹر انجی کمار جھا نے پیش کیا جبکہ پروگرام کو کامیاب بنانے میں او ایس ڈی ڈاکٹر توصیف فضل، ڈاکٹر حسن اشرف، ڈاکٹر رنجیت تیواری ، انکیت و کالج کے تمام اساتذہ اور طلبہ وطالبات نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں پیش پیش تھے.

