تاثیر 7 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 7 فروری : مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے بہار قانون ساز اسمبلی کے یوم تاسیس تقریبات میں بہار کے تاریخی، روحانی اور جمہوری ورثے پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے دیگر مقررین نے بہار کی جمہوری روایات، تکنیکی ترقی اور قانون سازی کو بااختیار بنانے پر زور دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرن رجیجو نے کہا کہ بہار علم، فکر اور جمہوری شعور کی مقدس سرزمین ہے۔ بھگوان بدھ نے اس سرزمین سے پوری دنیا کو امن اور ہمدردی کا پیغام دیا، جس سے بہار کی عالمی اہمیت میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔رجیجو نے بہار کی مقدس سرزمین سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا۔ یہاں سے بدھ مت کا پیغام پوری دنیا میں پھیلا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھگوان بدھ کے آثار کے ساتھ بیرون ملک سفر کرتا ہوں تو لوگوں کا میرے ساتھ رویہ احترام اور تقدس سے بھرا ہوتا ہے۔وزیر اعظم کے “ون نیشن ، ون اپلیکشن ” کے وڑن کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں حکمرانی اور جمہوریت دونوں تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں۔ ہندوستان جیسے وسیع ملک میں عوامی نمائندوں کی ذمہ داریاں بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کے ایک لوک سبھا حلقے کی اوسط آبادی کا موازنہ برطانیہ کے ایک حلقے کے تقریباً 25لاکھ لوگوں سے کیا، جو اوسطاً 90,000 ہے۔ نتیجتاً ہندوستانی نمائندوں کو درپیش چیلنج کہیں زیادہ ہیں۔

