تاثیر 18 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھوپال، 18 فروری (ہ س)۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ بدھ کو اسمبلی میں پیش کردہ سال 27-2026 کے لیے ریاست کا یہ بجٹ گیانی کے رہنما اصولوں پر تیار کیا گیا ہے۔ جس میں غریبوں کی بہبود، نوجوانوں کی مہارت کی ترقی اور روزگار پر مبنی تربیت، ان داتا (کسانوں) کی آمدنی میں اضافہ، خواتین کو بااختیار بنانا، بنیادی سہولیات کی ترقی اور ریاست میں صنعتی سرمایہ کاری کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے کا عزم ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے علم پر مبنی ترقی کے عزم کے ساتھ مدھیہ پردیش مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ غریب، نوجوان، ان داتا اور ناری شکتی (خواتین کی طاقت) کی بہبود کے گیان کے عزم میں ہماری حکومت نے اب انڈسٹری اور انفراسٹرکچر کے آئی کو بھی شامل کیا ہے۔ سال 27-2026 کے 4 لاکھ 38 ہزار 317 کروڑ روپے کے بجٹ میں ترقی کے لیے کافی رقم رکھی گئی ہے، یہ ترقی اور عوامی بہبود کے عزم کی تکمیل کا مظہر ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ یہ بجٹ ”سمردھ (خوش حال) مدھیہ پردیش، سمپن (خوشحال) مدھیہ پردیش، سکھد (پرسکون) مدھیہ پردیش، سنسکرتک (ثقافتی) مدھیہ پردیش“ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے والا ہے۔ گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی ریاست کے عوام پر کوئی نیا ٹیکس بوجھ نہیں ڈالا گیا ہے۔ گڈ گورننس اور بہترین انتظام کے لیے مسلسل جدت (انوویشن) اور ترقی کے سبھی پیمانوں کو پورا کرتا یہ بجٹ دیگر ریاستوں کے لیے قابل تقلید ہے۔

