یہ ترقی یافتہ بہار کے عزم کو پورا کرنے والا بجٹ : نتیش کمار

تاثیر 3 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 3 فروری : وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار قانون ساز اسمبلی میں وزیر خزانہ بیجندر پرساد یادو کے پیش کردہ 27-2026 کے بجٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ایک ایسا بجٹ قرار دیا جو ترقی یافتہ بہار کے عزم کو پورا کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انصاف کے ساتھ ترقی کے اصول پر مبنی یہ بجٹ معاشرے کے تمام طبقات یعنی کسانوں، تاجروں، نوجوانوں اور خواتین کو یکساں طور پر مخاطب کرتا ہے۔ یہ ایک جامع اور ترقی پر مبنی بجٹ ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سال بہار کا کل بجٹ 347,000 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 30،000 کروڑ کا اضافہ ہے۔ مالی سال 27-2026 میں ریاست کی ترقی کی شرح 14.9 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے، جو بہار کی مضبوط ہوتی ہوئی معیشت کی عکاسی کرتا ہے۔
نتیش کمار نے کہا کہ یہ بجٹ حکومت کی طرف سے نافذ کئے گئے سات نشچئے 3 پروگراموں کو پورا کرنے میں اہم رول ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ا?ئندہ پانچ برسوں میں ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور ریاست میں مالی وسائل کا بہتر انتظام کرکے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔