تاثیر 10 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ڈھاکہ ، 10 فروری :ملک میں 12 فروری کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے لوگ اپنے گھروں کو واپس ہو رہے ہیں۔ اس دوران انہیں بس مالکان کی جانب سے من مانی کرایوں کی وصولی سے کافی پریشانی کا سامنا ہے۔ مسافروں کے صبر کا پیمانہ منگل کی صبح ٹوٹ گیا۔ انہوں نے صبح 8 بجے کے قریب اشولیہ کے بائی پیل علاقے میں نبی نگر- چندرا ہائی وے کو جام کر دیا۔ تقریباً دو گھنٹے تک لوگ سڑک سے نہیں ہٹے جس سے افراتفری مچ گئی۔
ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ،مسافروں کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل گارمنٹس فیکٹری کے کئی کارکنوں کے لیے پیر کا دن کام کا آخری دن تھا۔ اس لیے ان کی ایک بڑی تعداد اپنے گاؤں واپس جانے کے لیے بسوں میں سوار ہوگئی۔ ان کا الزام ہے کہ بس کنڈکٹر اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور زیادہ کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ جمال پور جانے والے مخلص نے بتایا کہ اصل کرایہ سے تین گنا زیادہ کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔

