تاثیر 23 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 23 فروری : مرکزی حکومت نے آندھرا پردیش میں دیہی ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کو مضبوط اور اپ گریڈ کرنے کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس مقصد کے لیے، مرکز نے ریاست کے دیہی ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کو مضبوط اور اپ گریڈ کرنے کے لیے 2,432 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔
مرکزی وزارت مواصلات نے مطلع کیا کہ مرکزی حکومت کے ادارے ڈیجیٹل انڈیا فنڈ اور آندھرا پردیش حکومت کے درمیان بھارت نیٹ پر نظرثانی شدہ پروگرام کے نفاذ میں تیزی لانے کے لیے اتوار کو وزیر اعلیٰ کے دفتر، تڈیپلے (گنٹور) میں ہوئے اس معاہدے میں ریاستی وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو، مرکزی وزیر مواصلات جیوتیرادتیہ اور ریاستی وزیر برائے مواصلات ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر موجود رہے ۔

