تاثیر 28 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جلپائی گڑی، 28 فروری : آلو ذخیرہ کرنے والے بانڈز (اسٹوریج سلپس) کی تقسیم کو لے کر ہفتہ کی صبح جلپائی گڑی میں ایک زبردست ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ کل رات سے ہی جلپائی گڑی صدر بلاک کے بہادر کولڈ سٹوریج کے باہر کسانوں کی لمبی قطار لگ گئی تھی۔
صبح تک ہجوم بے قابو ہو گیا اور ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس پہنچی ،اس دوران دھکا مکی بھی ہوئی ۔
عینی شاہدین کے مطابق لائن ٹوٹنے کے بعد سو سے زائد کسان کولڈ اسٹوریج کے احاطے میں داخل ہو گئے۔

