یو جی سی کے فیصلوں کی مخالفت میں چھتریہ کرنی سینا کا مشعل جلوس، 8 فروری کو راج بھون تک مارچ

تاثیر 3 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 03 فروری: یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے حالیہ فیصلوں کی مخالفت میں چھتریہ کرنی سینا مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں مشعل جلوس نکالے گی۔ یہ جلوس 8 فروری، ہفتہ شام 6 بجے بھارت ماتا چوراہا سے شروع ہو کر راج بھون تک پہنچے گا، جہاں گورنر کو میمورنڈم سونپا جائے گا۔
چھتریہ کرنی سینا کے ریاستی کارگزار صدر اور بھوپال ضلع صدر ا?شو سنگھ نے منگل کو میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس احتجاجی مظاہرے کی قیادت ریاستی صدر اندل سنگھ رانا اور ریاستی خاتون صدر ببیتا سنگھ چوہان کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ جلوس میں پوری ریاست سے ہزاروں کرنی سینکوں کے شامل ہونے کا امکان ہے۔