وزیر اعلیٰ نے طبی تعلیم کے شعبے میں بڑی توسیع کا اعلان کیا

تاثیر 6 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 06 فروری :جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کو قانون ساز اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے یونین ٹیریٹری میں طبی تعلیم کے شعبے میں بڑی توسیع کا اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت صحت کے نظام کی بنیاد کو مضبوط بنانے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال طبی تعلیمی صلاحیت بڑھانے کے لیے 548 نئی میڈیکل نشستیں شامل کی جا رہی ہیں۔انہوں نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ان نشستوں میں 340 نئی ایم بی بی ایس نشستیں، 128 پوسٹ گریجویٹ نشستیں، 34 پوسٹ گریجویٹ آیوروید نشستیں اور 46 ڈپلومیٹ آف نیشنل بورڈ (ڈی این بی) نشستیں شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے یہ بھی اعلان کیا کہ کشمیر میں قائم آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) جون 2026 تک مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔