وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے حکومت کے ترقیاتی کاموں کا رپورٹ کارڈ شیئر کیا

تاثیر 27 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 27 فروری : دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج شمال مغربی دہلی لوک سبھا حلقہ کے بیگم وہار میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ ایک سال میں حکومت کے ترقیاتی کاموں کا رپورٹ کارڈ شیئر کیا۔اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ برسوں سے یہ علاقہ پچھلی حکومتوں کی نظر اندازی کا شکار رہا، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے پچھلے ایک سال میں انتودیا کے عزم کے ساتھ شمال مغربی دہلی میں سڑکوں، پانی، سیوریج، تعلیم، صحت اور دیگر ضروری سہولیات کی ترقی کو تیز کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج دہلی بدل رہی ہے، ترقی کر رہی ہے اور ترقی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ یہ سب آپ کے ایک ووٹ کی طاقت سے ممکن ہوا ہے۔اس موقع پر ایم پی یوگیندر چندولیا، کابینی وزیر رویندر اندراج سنگھ، ایم ایل اے اور ولیج ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیئرمین راج کمار چوہان، ایم ایل اے کلونت رانا، راج کرن کھتری، اہیر دیپک چودھری، گجیندر درال موجود تھے۔