وزیراعلیٰ نے آئی جی آئی ایئرپورٹ پر 120 مسٹ اسپرے سسٹم کا افتتاح کیا

تاثیر 14 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 14 فروری (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ہفتہ کو اندرا گاندھی انٹرنیشنل (آئی جی آئی) ہوائی اڈے کے احاطے میں جی ایم آر کے ذریعے نصب 120 مسٹ اسپرے سسٹم کا افتتاح کیا۔ یہ اقدام دارالحکومت میں فضائی آلودگی پر قابو پانے اور مسافروں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اس موقع پر جنوبی دہلی کے ایم پی رامویر سنگھ بیدھوڑی، بجواسن کے ایم ایل اے کیلاش گہلوت، اور جی ایم آر گروپ کے ڈائریکٹر نارائن راو¿ کارا موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی بتایا کہ دہلی حکومت نے پہلے ہی دارالحکومت میں بڑی سڑکوں اور 143 ایلیویٹڈ میٹرو اسٹیشنوں پر مسٹ اسپرے سسٹم نصب کر دیا ہے۔ ریئل ٹائم مانیٹرنگ نیٹ ورک کو بھی 46 میٹرو سٹیشنوں تک پھیلا دیا گیا ہے، جو ملک کے کسی بھی شہر کے لیے سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔ اس کے علاوہ “وایو رکشک” پہل کے ذریعے آلودگی کے معیارات کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔