وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سرما کے خلاف کانگریس کے اراکین اسمبلی نے دیسپور تھانہمیں شکایت درج کرائی

تاثیر 10 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

گوہاٹی، 10 فروری :بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر وزیراعلی کے ذریعہ اقلیتی برادری کے افراد کو نشانہ بنا کر گولی چلانے والا جو ویڈیو پوسٹ کیا گیا تھا، اس کے خلاف راجدھانی کے دیسپور پولیس اسٹیشن میں آج ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
کانگریس ایم ایل اے دیگنت برمن اور شیومنی بورا کے دستخط شدہ دیسپور پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔اس وقت ممبران اسمبلی کے ساتھ آسام پردیش کانگریس کمیٹی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین بیدبرتا بورا اور ریاستی کوآرڈینیٹر گوپال شرما بھی موجود تھے۔
ایف آئی آر درج کرنے کے بعد آسام پردیش کانگریس کمیٹی نے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بھی اسی معاملے کے سلسلے میں حیدرآباد میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر شرما کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ آسام بی جے پی کے ذریعہ جو اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو مبینہ طور پر شیئرکی گئی تھی، اسے ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔