تاثیر 21 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 21 فروری: الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر اشونی ویشنو نے دہلی میں مصنوعی ذہانت پر بین الاقوامی اجلاس یعنی انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ کے دوران انڈین یوتھ کانگریس کے کارکنوں کے احتجاج کو ”شرمناک” قرار دیا ہے۔ویشنو نے ہفتہ کو میڈیا کو بتایا کہ جمعہ کو پروگرام کے دوران یوتھ کانگریس کے کارکنوں کا احتجاج شرمناک تھا۔ یہ افسوسناک ہے کہ ملک کی شبیہ ایک ایسے وقت خراب ہو رہی ہے جب پوری دنیا ہندوستان کی ترقی اور ٹیکنالوجی پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہے۔ ان کی (کانگریس) سیاست نوجوان مخالف ہے اور وہ ملک میں آنے والی نئی ٹیکنالوجیز اور اقدامات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مصنوعی ذہانت پر بین الاقوامی اجلاس کے دوران انڈین یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ کارکنوں نے اپنی ٹی شرٹس اتار کر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگائے۔ بعد میں کانگریس کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

